نیب کا پرنسپل سیکرٹری سابق وزیر اعظم فواد حسن فواد، سیکرٹری ہیلتھ علی جان و دیگرکے نام ای سی ایل میں شامل کرانے کا فیصلہ

منگل 26 جون 2018 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) نیب نے سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان اور نجم شاہ کے نام ای سی ایل میں شامل کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد۔

(جاری ہے)

علی جان اور نجم شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے نیب کی طرف سے وزارت داخلہ کو آج بدھ کو خط لکھ دیا جائے گا اور مذکورہ تینوں افسروں کے خلاف جاری مبینہ کرپشن انکوائریوں کی تفصیلات بھی وزارت داخلہ کو ارسال کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق نیب کو خدشہ ہے کہ مذکورہ افسران بیرون ملک فرار ہو سکتے ہیں ۔ان افسروں کے خلاف نیب لاہور انکوائریاں کر رہا ہے۔