کراچی میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کراچی سے بہتر بسیں چلتی ہیں ، ہم نے شہرقائدکا امن بحال کیا ، میں کراچی کو لاہور بنا دونگا، چھ ماہ میں کراچی میں کوڑے کے ڈھیر ختم کر دیں گے، ہم تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کراچی میں کارنر میٹنگ سے خطاب

منگل 26 جون 2018 22:20

کراچی میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کراچی سے بہتر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کراچی سے بہتر بسیں چلتی ہیں ، ہم نے کراچی میں امن بحال کیا ، میں کراچی کو لاہور بنا دوں گا ، چھ ماہ میں کراچی میں کوڑے کے ڈھیر ختم کر دیں گے، ہم تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے ۔

منگل کو کراچی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کراچی سے بہتر بسیں چلتی ہیں ، اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو کراچی کی حالت بدل دیں گے۔انہوں نے شعر پڑھا کہ مزدور کا ہے ہاری کا ہے ، سندھ نہیں زرداری کا۔ووٹ مانگنے نکلے ہیں ،حال پتہ نہیں لیاری کا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے ، اگر عوام نے موقع دیا تو کراچی کو لاہور جیسی ترقی دیں گے ، چھ ماہ میں کراچی میں کوڑے کے ڈھیر ختم کر دیں گے ، میں بڑے دعوے نہیں کرتا اگر ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب جا کر دیکھیں ۔

انہوں نے شعر پڑھا کہ:’’مخالفین کی کردیں گے نیندیں حرام مل کر ملیر اور کیماڑی کے عوام‘‘ ۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے کراچی میں امن بحال کیا ، میں کراچی کو لاہور بنا دوں گا ، کراچی کے امن کا کریڈٹ نوازشریف کو جاتا ہے ، جادو گر نئے روپ میں ووٹ مانگنے آ رہے ہیں ، میں کراچی کو جنوبی ایشیا کا خوبصورت شہر بنا دوں گا ۔