شہباز شریف کے گانا گانے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل

منگل 26 جون 2018 22:20

شہباز شریف کے گانا گانے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں گانا گایا جس کے بول تھے ’’اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم تمہارے بنا ہم بھلا کیا جیئں گے‘‘ شہباز شریف کے گانے سے سامعین خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے ان کی آواز کو بھی سراہا اور داد دی۔

(جاری ہے)

منگل کو شہباز شریف نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں گانا گایا جس کے بول تھے ’’اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر تم تمہارے بنا ہم بھلا کیا جیئں گے‘‘۔

سابق وزیراعلی پنجاب کے گانے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے خوب سراہا اور پسند کیا جارہا ہے۔ شہباز شریف کے گانے سے سامعین خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے ان کی آواز کو بھی سراہا اور داد دی۔