Live Updates

نئے آبی ذخائر وقت کی فوری اور اہم ضرورت ہیں ،تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر بھارتی آبی دہشت گردی کا بھرپور جواب دے گی،جنوبی پنجاب صوبہ محاذکے صدر و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم خسرو بختیار کی وفود سے گفتگو

منگل 26 جون 2018 22:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) جنوبی پنجاب صوبہ محاذکے صدر و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں نئے آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی فوری اور اہم ضرورت ہیں۔ بھارت پاکستان آنے والے دریا ئوں پر ڈیم بنا کر ہمارا پانی روک رہاہے۔ جس سے نہ صرف پاکستان کی زراعت تباہ اور اراضی بنجر ہو جائے گی بلکہ عوام پینے کے پانی تک سے محروم ہو جائیں گے۔

بھارت کی اس آبی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں قومی سطح پر فوری لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا جبکہ قومی و علاقائی سطح پر ہمیں نئے آبی ذخائر بنانا ہو ں گے۔ منگل کو اپنی رہائش گاہ پر علاقہ کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی پنجاب صوبہ محاذکے صدر و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ کالا باغ ڈیم جیسا منصوبہ متنازعہ ہو چکا ہے جبکہ بھاشا ڈیم کی تکمیل بھی تا حال تا خیر کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں ملکی مفاد میں اکٹھے ہو کر پانی کی قلت کیلئے فوری اقدام اٹھانا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر بھارتی آبی دہشت گردی کا بھی بھرپور جواب دے گی اور نئے آبی ذخائر پر ترجیحی بنیا دوں پر کام کرے گی۔ہم پاکستان کی زمینوں کو بنجر نہیں ہونے دیں گے۔رحیم یار خان میں تحریک انصاف کا مقابلہ پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ ن لیگ کا دور دور تک وجود نہیں 25 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی بھر پور حمایت اور ہماری سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے ضلع کے 6 قومی اور 13 صوبائی نشستوں پر انشائ اللہ کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو اقتدار میں آکر صوبہ بنا ئیںگے جس سے 6 کروڑ جنوبی پنچاب کے عوام کو اپنے اختیار حاصل ہو جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات