Live Updates

ٹکٹوں کی تقسیم پر بغاوت در بغاوت،ن لیگ کے اہم رہنما منصب ڈوگر نے ٹکٹ واپس کردیا

گزشتہ دس برس سے حلقےکی نمایندگی کررہا تھا۔چند روزقبل پارٹی میں شامل ہونےوالےکوقومی اسمبلی کے حلقے کا ٹکٹ دیا گیا،سابق ایم این اے منصب ڈوگر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 20:46

ٹکٹوں کی تقسیم پر بغاوت در بغاوت،ن لیگ کے اہم رہنما منصب ڈوگر نے ٹکٹ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26 جون 2018ء ) :ٹکٹوں کی تقسیم پر بغاوت در بغاوت،ن لیگ کے اہم رہنما منصب ڈوگر نے ٹکٹ واپس کردیا۔سابق ایم این اے منصب ڈوگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس برس سے حلقےکی نمایندگی کررہا تھا۔چند روزقبل پارٹی میں شامل ہونےوالےکوقومی اسمبلی کے حلقے کا ٹکٹ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ ن میں بھی ٹکٹوں کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

ٹکٹوں کے تنازعے نے پارٹی کے کئی وفادار رہنماوں کو پارٹی قیادت کے خلاف بغاوت کرنے پر مجبور کر دیا۔مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن بھی ٹکٹوں کی تقسیم سے ناراض پارٹی قیادت کو آنکھیں دکھانے لگے تھے جس کے بعد مسلم لیگ ن میں ٹکٹوں کا تنازعے کے بعد ن لیگ نے ٹکٹوں کی تقسیم روک دی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم آج مسلم لیگ ن نے مرحلہ وار ٹکٹوں کی تقسیم کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب کی 25 نشستوں کے علاوہ تمام نشستوں پر اپنے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔

اس تقسیم نے بھی نیا تنازعہ اس لیے کھڑا کر دیا ہے کہ گزشتہ الیکشن جیتنے والے بڑے بڑے رہنما ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں جس پر لیگی رہنما سراپا احتجاج ہیں ۔اس میں کئی رہنمااس لئیے بھئ ناراض ہو گئے ہیں کہ ان کے من پسند امیدواروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئیے گئے ۔گزشتہ روز کی خبر کے مطابق ن لیگ کے بانی رہنما سردار مہتاب عباسی کو ٹکت نہ دیے جانے پر لیگی رہنماوں نے بغاوت کر دی تھی ۔

چار ٹکٹ ہولڈرز نے اپنے اپنے ٹکٹ مسلم لیگ ن کو واپس کر دئیے تھے۔جن رہنماوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ ان میں سردار فرید، سردار اورنگزیب اور عنایت اللہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ وقاص نے بھی جھنگ سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کردیا تھا۔لاہور کے سیف الملوک کھوکھر بھی اپنے بیٹے کو ٹکٹ نہ ملنے کے باعث ناراض ہیں۔تازہ ترین خبر کے مطابق ن لیگ کےٹکٹوں کی تقسیم پرسابق ایم این اےمنصب ڈوگربھی پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے۔

منصب ڈوگر نے اپنا ٹکٹ مسلم لیگ ن کو واپس کردیا۔:منصب ڈوگرنے پی پی 193 کیلیےدیا گیا پارٹی ٹکٹ قیادت کوواپس کردیا۔منصب ڈوگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دس برس سے حلقےکی نمایندگی کررہا تھا۔چند روزقبل پارٹی میں شامل ہونےوالےکوقومی اسمبلی کے حلقے کا ٹکٹ دیا گیا۔ن لیگ میں کارکن کی عزت اور جدوجہد کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔دو مرتبہ ایم این اے اوردومرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوچکا ہوں۔پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ شکریہ کے ساتھ قیادت کوواپس کردیاہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات