ہماری کا ر کرد گی کا ہمارے مخالفین کی کارکردگی سے موازنا کر لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا‘شہبازشریف

سندھ کو پنجاب جیسی ترقی دیں گے ، رینجرز کی جانفشانی اور قربانیوں سے آج کراچی کا امن لوٹ آیا ہے جو کہ سب سے بڑی کامیابی ہے،ہماری حکومت کی 2013 سی 2018 تک کی خدمت عوام کے سامنے ہے اگر اللہ نے چاہا اور عوام نے موقع د یا تو مزید خدمت کریں گے‘پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 26 جون 2018 22:20

ہماری کا ر کرد گی کا ہمارے مخالفین کی کارکردگی سے موازنا کر لیں دودھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی والوں کا تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے اتنی محبت سے نوازا،الزامات کا جواب نہیں دینا چاہتا، ہماری کا ر کرد گی کا ہمارے مخالفین کی کارکردگی سے موازنا کر لیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔وہ گزشتہ روز کراچی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

مسلم لیگ( ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ کراچی سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کو پنجاب جیسی ترقی دیں گے ، رینجرز کی جانفشانی اور قربانیوں سے آج کراچی کا امن لوٹ آیا ہے جو کہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔ّآج کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ختم ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیب کو خط بھیجا ہے دوبارہ بلایا تو الیکشن کے بعد جائوں گا۔

میں پہلے بھی نیب میں پیش ہوا اور تمام سوالات کا جواب دے چکا ہوں۔ نیب وہی بتا رہا ہے جو ہم نے بتایا ۔ صاف پانی کمپنی میں کرپشن کی نشاندہی ہم نے خود کی اور ہم نے خود اینٹی کرپشن کو اس کے متعلق آگا ہ کیا ، میں عوامی نمائندہ ہوں مجھے عوام کو جواب دہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مختلف منصوبوں میں 70 ارب روپے سے زائد رقم بچائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی 2013 سی 2018 تک کی خدمت عوام کے سامنے ہے اگر اللہ نے چاہا اور عوام نے موقع د یا تو مزید خدمت کریں گے۔

کراچی کی عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولتیں اور پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے جبکہ غلاظت کے ڈھہیر جگہ جگہ لگے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کراچی کی روشنیوں کو لوٹانے آیا ہوں۔ موقع ملا تو پان کھانے والے بھائیوں کے ’’کرانچی ‘‘اور باقی بھائیوں کے کراچی کو لاہور سے بھی خوبصورت اور ترقی یافتہ بنائیں گے۔ سندھ میں بھی دانش سکول بنائیں گے۔

اب کراچی کو صاف پانی، نوکریاں، اور ٹر انسپورٹ دینے کا وقت آگیا ہے۔ خلائی مخلوق سے متعلق سوال پوچھے جانے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنات کا ذکر تو سنا ہے لیکن خلائی مخلوق کے بارے مجھے نہیں پتا۔ الیکشن شفاف ہوں گے تو ملک آگے چلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں کراچی والوں کو خواب نہیں دکھا رہا بلکہ کراچی کو لاہور سے بہتر بنا کر دکھائیں گے ، ہم خد مت اور کارکردگی کی بنیاد پر وعدے کر رہے ہیں، پنجاب کا حساب دینے کو تیار ہوں ،سندھ کی حکومت کی کارکردگی کا جواب نہیں دے سکتا، اگر اللہ نے موقع دیا تو کسی کو پیسے نہیں کھانے دوں گا،سندھ میں اتحاد بنانے کے لیے آپشن کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وفاق میں حکومت مل گئی اور سندھ میں نہ ملی تو منت سماجت کر کے کام کرائیں گے۔