شہباز شریف سے کراچی کے تاجروں اورکاروباری افراد وفد کی ملاقات

منگل 26 جون 2018 22:36

شہباز شریف سے کراچی کے تاجروں اورکاروباری افراد وفد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے کراچی کے تاجروں اورکاروباری افراد وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے سستے بجلی کے منصوبے لگا کر قوم کی خدمت کی ہے ۔ گدو پاور پلانٹ سے آدھی قیمت پر بجلی کے منصوبے لگائے۔ جب میں نے بجلی کے منصوبے اپنے وسائل سے لگانے کی بات کی تو میری اپنی جماعت نے میری مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

کوئی یہ ماننے کو تیار نہیں تھا کہ ہم اپنے وسائل سے میگا پروجیکٹس لگا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سارے پلانٹس بجلی پیدا کر رہے ہیں اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ نیت اور محنت سے کام کی وجہ سے اللہ نے رحمت کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ اسی وجہ سے شدید گرمی اوررمضان المبارک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی اپنے وسائل سے ترقی کر کے پاکستان کو غربت اور دیگر مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ کراچی میں3میٹرو منصوبے بنائیں گے ۔ سندھ کے بجٹ میں کراچی کے حصہ کے علاوہ کراچی کا وفاقی بجٹ میں بھی حصہ رکھیں گے ۔