ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈائون

گرانفروشی پر16,000روپے جرمانہ عائد،29 افراد کے خلاف مقدمات درج،38 افراد گرفتار

منگل 26 جون 2018 22:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نی744مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر09دکانداروں کے چالان کیے جبکہ16,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،29افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر38افراد کو گرفتار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

25 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈ پٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :