صدر گوگیرہ ‘بچوں کی مبینہ لڑائی میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے واپڈا ملازم جاں بحق

منگل 26 جون 2018 22:36

صدر گوگیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) بچوں کی مبینہ لڑائی میں بڑے کود پڑے فائرنگ سے واپڈا ملازم جاں بحق بھائی شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقہ اڈا صالووال میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اس دوران اعجاز نامی شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر واپدا ملازم خالد جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا بڑا بھائی خالق شدید زخمی ہو گیا جس کو تشویشناک ھالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں وقوعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ملزمان وقوعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تاہم آخری اطلاع آنے تک اس وقوعہ کا مقدمہ درج نہ ہوا تھا ۔