شہباز شریف سے کراچی کی خواتین بزنس پروفیشنلز اور ینگ پروفیشنلز کے وفد کی ملاقات

منگل 26 جون 2018 22:36

شہباز شریف سے کراچی کی خواتین بزنس پروفیشنلز اور ینگ پروفیشنلز کے وفد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف سے کراچی کی خواتین بزنس پروفیشنلز اور ینگ پروفیشنلز کے وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں خواتین چیمبر کی صدر سمیت دیگر کاروباری خواتین شامل تھیں ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کو بااختیار کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ہمارے ملک کی خواتین انتہائی قابل ہیں اور ہر شعبے میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی اورخواتین کو کاروباری طور پر مضبوط بنانے کے لیے بلا سود قرضے فراہم کیے گئے ۔ وفد میں شامل خواتین نے مسلم لیگ (ن) کی خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن )بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ نے کہا کہ کراچی میں امن بحال کرنے پر کاروباری طبقہ مسلم لیگ (ن) کا شکر گزار ہے ۔ آپ نے کراچی سے امن کا وعدہ پورا کیا ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔