راولپنڈی، خصوصی عدالت نے کروڑوں روپے مالیتی اراضی فراڈ کیس میں 5 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی

ملزمان میں تحصیلدار راولپنڈی سہیل مقبول، پٹوار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید پٹواری ، سائیں فضل انعام ،فضل ارشداور ر الیاس پٹوری شامل ہیں

منگل جون 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج مشتاق احمد تارڑنے کروڑوں روپے مالیتی اراضی فراڈ کیس میں 5 ملزمان تحصیلدار راولپنڈی سہیل مقبول، پٹوار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید پٹواری المعروف پپو پٹواری، سائیں فضل انعام ،فضل ارشداور ر الیاس پٹوری کی درخواست ضمانت خارج کر دی ،اینٹی کوپشن حکام نے کروڑوں روپے مالیتی 626کنال اراضی کے جعلی انتقال پر ملزمان سائیں فضل انعام ،فضل ارشد ،،خورشید احمد پٹواری اور الیاس پٹوری کیخلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے تحصیلدار راولپنڈی سہیل مقبول کی ضمانت قبل از گرفتاری جبکہ پٹوار ایسوسی ایشن کے صدر خورشید پٹواری المعروف پپو پٹواری، سائیں فضل انعام ،فضل ارشداور ر الیاس پٹوری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں خارج کر دیں۔

متعلقہ عنوان :