راولپنڈی, سیشن جج نے لین دین کے تنازعہ پر دائر دعوی کو جج پر عدم اعتماد کے باعث دوسری عدالت میں منتقل کر دیا

منگل جون 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نواز نے لین دین کے تنازعہ پر دائر دعوی کی سماعت جج پر عدم اعتماد کے باعث دوسری عدالت میں منتقل کر دیا ،عمر اعوان ایڈووکیٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نور محمد بسمل کی عدالت میں 37کے تحت دعوی دائر کر رکھا تھا جس کی سماعت آخری مراحل پر تھی گزشتہ روز انھوں نے جج پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کو درخواست دی جسے منظور کرتے ہوئے سیشن جج نے کیس کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :