راولپنڈی، خصو صی عدالتوں نے بارود برآمدگی،قتل، تیزاب گردی، مذہبی منافرت اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند ، سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی

منگل جون 22:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے بارود برآمدگی،،قتل،، تیزاب گردی، مذہبی منافرت اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز عدالت نمبر2کے جج سلیمان بیگ نے بارود برآمد گی کے مقدمات میںنامزد ملزم شفیع اللہ کیخلاف2 گواہوںکا بیان قلمبند کر کے سماعت 4 جولائی،مجیب خان کیخلاف 1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت 29جون ،ملزم اعجاز کیخلاف شہادت طلب کر کے سماعت 6 جولائی،،قتل کیس میںنامزد ملزم احمد شعیب کیخلاف سماعت 6جولائی،تیزاب کیس میں نامزدملزم سفیر عباس کیخلاف1 گواہ کا بیان قلمبند کر کے سماعت2 جولائی جبکہ عدالت نمبر3 کے جج عبدالرحیم نے مذہبی منافرت کیس میں نامزد ملزم مظفر عباس کیخلاف سماعت 11 جولائی،وکیل کے بھائی کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میںنامزد ملزم انس قیوم کیخلاف سماعت 3 جولائی،،اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں نامزد ملزم اظہر شاہ کیخلاف سماعت 4 جولائی جبکہ ملزم عبدالجبار کیخلاف7 جولائی کو شہادت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔