ایسٹبورن اوپن ٹینس، اینڈی مرے کا جاندار کم بیک

ڈیوڈ فیرر، ایسٹومن، کلارک اور ڈونلڈسن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل جون 21:58

ایسٹبورن اوپن ٹینس، اینڈی مرے کا جاندار کم بیک
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) اینڈی مرے نے ایسٹبورن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سٹانسلاس واورینکا کو ہرا کر جاندار کم بیک کیا ہے، ڈیوڈ فیرر، ڈینس ایسٹومن، کلارک اور ڈونلڈسن بھی مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سوئس کھلاڑی واورینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-3 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، اسپینش کھلاڑی ڈیوڈ فیرر بھی پہلی ا?زمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے اٹلی کے بریٹینی کو شکست دی، کلارک نے امریکہ کے ہریسن کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، امریکہ کے ڈونلڈسن نے ہم وطن کھلاڑی فرٹز کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ڈینس ایسٹومن نے اٹلی کے اینڈرس سیپی کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

۔

متعلقہ عنوان :