Live Updates

اٹک،مسلم لیگ ( ن ) اور پی پی پی نے ملک کو لوٹنے عوام کو مایوسیوں اندھیروں اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا ،میجر طاہر صادق

منگل 26 جون 2018 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) مسلم لیگ ( ن ) اور پی پی پی نے ملک کو لوٹنے عوام کو مایوسیوں اندھیروں اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا مسلم لیگ ن نے ملکی سلامتی پر حملوں کے علاوہ ختم نبوت جیسے حساس مسئلہ پر اس قانون کے خاتمہ میں پیش پیش رہی ان دونوں جماعتوں کو ووٹ دینا اب غداری سے کم نہیں عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اور عوام بھی اس تبدیلی کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں ضلع اٹک پی ٹی آئی کا گڑھ بن چکا ہے ان شاء اللہ پی ٹی آئی ضلع بھر سے کلین سویپ کرے گی ان خیالات کا اظہار مرکزی راہنما تحریک انصاف و امیدوار پی ٹی آئی حلقہ این اے 55/56 ، پی پی 3 میجر طاہر صادق نے ٹیولپ مارکی شادی ہال اٹک میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ کنونشن سے خطاب میں کیا کنونشن تحصیل اٹک سطح پر منعقد کیا گیا کنونشن سے امیدوار صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی پی پی 1 یاور بخاری نے بھی خطاب کیا اس موقع پر قائد تحریک انصاف عمران خان کے قریبی دوست ذلفی بخاری ، سابق رکن قومی اسمبلی و ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی تحریک انصاف محمد زین الہی سابق رکن پنجاب اسمبلی اعجاز بخاری ، چوہدری وسیم گلزار ، سردار باقر رضا خان ، سردار ساجد خان ، رانا افسر علی خان ، حاجی اکرم خان ، سمیت سابق ناظمین چیئرمین یونین کونسلز کونسلران اور کارکنان ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے میجر ظاہر صادق نے کہا کہ ضلع بھر میں ان گنت دھڑے گروپ اور شخصیات مسلم لیگ ( ن ) پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ان شاء اللہ تحریک انصاف غریب عوام کی محرومی ختم کرکے خوشحالی روزگار اور معاشی ترقی کے تحفے عوام کو دے گی ہر تحصیل کو چار چار دن دے رہے تحصیل اٹک میں 2,8,14 اور 23جولائی کے چار دن رکھے ہیں ان دنوں میں صبح دس بجے سے شام چار بجے تک شمولیتی پروگرام ہوں گے جبکہ چار بجے کے بعد یونین کونسل سطح پر بڑے جلسے منعقد ہوں گے میجر ظاہر صادق نے ہر یونین کونسل میں ایک ایک بڑا الیکشن آفس کھولنے کا اعلان بھی کیا انہوں نے کہا کہ میرے دوست بھائی اور میرے ساتھ چلنے والے منافق نہیں ہیں ہم نے اوپر نیچے بلے پر مہر لگانی ہے اس حلقہ میں یاور بخاری نامزد امیدوار ہیں پی ٹی آئی کے انہیں مکمل سپورٹ کرنی ہے اسی طرح پورے ضلع میں اوپر نیچے بلے کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کرانا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات