اٹک،سوزوکی وین میں نمبر لگانے پر ڈرائیور گروپوں میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

منگل 26 جون 2018 22:39

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) مسافروں کیلئے استعمال ہونے والی سوزوکی وین میں نمبر لگانے کے معمولی واقعہ پر سوزوکی ڈرائیوروں کے 2 گروپوں میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ، ڈی پی او نے ملزمان کی گرفتاری اور مقدمہ کی غیر جانبدارانہ تفتیش کیلئے ماہر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح جنگ کی حدود میں اروڑیا سٹاپ پر سوزوکی ڈرائیورز میں نمبر لگانے کے معمولی واقعہ پر سوزوکی ڈرائیوروں کے 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجہ میں مسکین ولد بشیر سکنہ اروڑیا فتح جنگ اور گلاب ولد مصب خان سکنہ لاسہ جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والوں میں اعجاز ولد باغ ، شریف ولد دل باغ ، ارشد ولد شہباز اور فدا ولد گلاب سکنائے لاسہ فتح جنگ شامل ہیں واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کی ہدایت پر فتح جنگ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تو مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122 کے ذریعے جاں اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا دریں اثناء ڈی پی او نے اس واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ اور انچارج ایچ آئی یو اور انچارج آئی ٹی پر مشتمل جس میں دیگر پولیس افسران اور عملہ بھی شامل ہیں ٹیم تشکیل دے کر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ملزمان کیساتھ کسی صورت میں کوئی رعائیت نہیں دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :