بھیر، این اے 88 میں آئے روز سیاسی تبدیلیاں رونما

مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار این اے 88 ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کو پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری ندیم افضل چن نے ایک بڑا جھٹکا لگالیا

منگل 26 جون 2018 22:39

بھیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 میں آئے روز سیاسی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور منگل کے روز مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار این اے 88 سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کو پی ٹی آئی کے امیدوار سابق چئیر مین پی اے سی چوہدری ندیم افضل چن نے ایک بڑا جھٹکا لگایا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر اور حلقہ پی پی 73 سے آزاد امیدوار مہر غلام دستگیر خان لک نیاپنی برادری اور اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت چوہدری ندیم افضل چن کی حمایت کا اعلان کیا انہوں نے یہ اعلان خضر آباد میں چوہدری ندیم افضل چن سے دوران ملاقات کیا اس صورتحال میں پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ این اے 88 کی سیاسی پوزیشن انتہائی مضبوط ہو گئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ کے لئے سیاسی حوالہ سے حلقہ بھر میں بڑی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں اس حلقہ میں گو کہ دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں ہوگا اور اس وقت اس صورتحال میں پی ٹی آئی کا امیدوار ن لیگی امیدوار پر بھاری سبقت لئے ہوئے ہے۔