ٹیم کو ورلڈ جونئیر اسکواش ایونٹ کے لئے ویزے جا ری کرنے سے انکار افسوسناک ہے ، جہانگیر خان

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارت نے یہ روش اختیار کی ہے ماضی میں بھی بھارت ایسا کر چکا ہے، پاکستان اسکواش فیڈریشن نے انٹرنیشنل اسکواش فیڈریشن سے درخواست کر کے درست قدم اٹھایا ہے کہ ایونٹ کو کہیں اور منتقل کیا جا ئے، سابق اسکواش لیجنڈ

منگل جون 22:43

ٹیم کو ورلڈ جونئیر اسکواش ایونٹ کے لئے ویزے جا ری کرنے سے انکار افسوسناک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان کے اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ جونئیر اسکواش ایونٹ کے لئے ویزے جا ری کرنے سے انکار کرنا انتہائی افسوس ناک ہے، ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارت نے یہ روش اختیار کی ہے ماضی میں بھی بھارت ایسا کر چکا ہے،کئی بار ایسا ہوا کہ کھلاریوں کو ویزے دیے گئے اور کوچز کو انکار کر دیا گیا، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

اپنے یک انٹرویو میں جہانگیر خان کاکہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر میزبانی کے کچھ تقاضے ہوتے ہیں، میں بار ہا کہتا رہا ہوں کہ سیاست اور کھیل کو ایک ترازو میں نہیں تولنا چاہیے، دونوں کے معاملات کو علیحدہ رکھنا چاہیے۔ورلڈ جونئیر اسکواش کے ٹیم اور انفرادی مقابلے 18 جولائی سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہو رہے ہیں جس کے لئے دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم کو بھارتی ہائی کمیشن نے بغیر کسی وجہ کے ویزا جاری کر نے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے ماضی میں صدر رہنے والے جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن نے انٹرنینشل اسکواش فیڈریشن سے درخواست کر کے درست قدم اٹھایا ہے کہ ایونٹ کو کہیں اور منتقل کیا جا ئے۔اسکواش لیجنڈ کا موقف تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی افسوس ناک ہے، پاکستانی اسکواش کھلاڑی ایک مقام رکھتے ہیں، انہیں صرف اس لئے اپنے اعزاز کے دفاع سے محروم رکھنا کے ایونٹ بھارت میں منعقد ہو رہا ہے،کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :