جاپانی سفارتخانے کے زیراہتمام 64ویں جاپان سیلف ڈیفنس کے موقع پر خصوصی تقریب ، چیف آف سٹاف نیول ہیڈ کوارٹرز وائس ایڈمرل عبدالعلیم کی بطور مہمان خصوصی شرکت

شرکاء نے پاکستان اور جاپان کے مابین تعلقات کی گرمجوشی کو سراہا

منگل 26 جون 2018 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان میں متعین جاپانی سفیر کاشی کورائی اور انکی اہلیہ رینحو کورائی کی جانب سے سفارتخانے میں 64ویں جاپان سیلف ڈیفنس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی چیف آف سٹاف نیول ہیڈ کوارٹرز وائس ایڈمرل عبدالعلیم تھے جبکہ تقریب میں جاپان سیلف ڈیفنس فورسز کی نمائندگی جاپانی دفاعی اتاشی کرنل موریو نانجو نے کی ۔

جاپانی سفارتخانے میں منعقدہ اس تقریب میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت ، قانون ، پارلیمانی امورا ور توانائی بیرسٹر سید علی ظفر ، نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان ، وفاقی وزیرریلویبیگم روشن خورشیدبروچا، سینیٹررحمان ملک ، سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ملک ، سینیٹرعثمان کاکڑ ، بڑی تعداد میں ارکان پارلیمنٹ ، سینئر سول حکام ، فوجی افسران، سفیروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء نے اپنی خوشگوار یاداشتوں کا باہمی تبادلہ کیا،شرکاء نے دونوں ممالک مابین تعلقات کی گرمجوشی کو سراہا، دہائیوں پر مشتمل تعلقات بالخصوص دفاعی شعبے میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں فروغ کا اعادہ کیا،و اضح رہے کہ جاپان سیلف ڈیفنس فورس کا قیام یکم جولائی 1954کوعمل میں لایا گیا اور اس2007میں اپ گریڈ کیا گیا ۔