چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی کا نوٹس، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب

منگل 26 جون 2018 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا نیب ہیڈ کوارٹرز کو بارود سے اڑانے کی دھمکی کا نوٹس، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ، نیب ہیڈکواٹرز اور تفتیش کرنے والے آفیسرز کو سخت سیکورٹی دینے کے احکامات بھی جاری کئے اور کہاکہ زارت داخلہ نیب کو دھمکی اور سیکورٹی انتظامات پر تین دنوں میں کمیٹی کو رپورٹ جمع کریں۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ نیب کو بارود سے اڑانے کی دھمکی نہایت ہی قابل مذمت و تشویش ناک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ آنے والے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو نیب کو دھمکی پر بریف کرے۔ سینیٹر رحمان نے کہا کہ ملک تفتیش کرکے دھمکیاں دینے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملک قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دیگی جو معاملے کی تفتیش کی نگرانی کریگی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ وزارت داخلہ فوری طور پر نیب ہیڈکواٹرز کی سیکورٹی بڑھا دے۔ وہ آفیسرز جو ہائی پروفائل کیسوں کی تفتیش کر رہے ہیں کی سیکورٹی سخت کی جائے۔