ْضلع شگر اپو علی گونڈ اور بیانو کے درمیانی پُل کی خستہ حالی گاڑیوں کا گزرنا نا محال ہوگیا

منگل 26 جون 2018 22:43

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ضلع شگر اپو علی گونڈ اور بیانو کے درمیانی پُل کی خستہ حالی گاڑیوں کا گزرنا نا محال ہوگیا، تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کے گائوں اپوعلی گونڈ اور بیانوں گائوں کے درمیانی پُل کی انتہائی خستہ حال ہو چکا ہے جو کہ کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پُل کافی پرانا ہونے کی وجہ سے پُل کی حالت اتنی نازک ہے جسکی وجہ سے کوئی گاڑی پل سے گزرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس پل سے 6گائوں کی گاڑیاں گزرتی ہیں پل کسی بھی وقت ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ اگر پل وقت پر نہ بنایا گیا تولاکھوں لوگوںکو بہت سے مشکلات کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :