قراقرم یونیورسٹی نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا

منگل 26 جون 2018 22:32

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) قراقرم یونیورسٹی نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا،گرلز ہائی سکول حاجی گام کی طالبہ مہرین بانو نے بورڈ میں تیسری جبکہ ہائی سکول کے طالب علم مبارک علی نے بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

امتحانی نتائج کے مطابق میٹر ک کے سالانہ امتحانات میں گرلز ہائی سکول حاجی گام کی طالبہ مہرین بانو نے پورے صوبے میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بوائز ہائی سکول نمبر 1کے طالب علم مبارک علی نے بلتستان ریجن میں ٹاپ کر لیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم سکردو نے دونوں کو کامیاب پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :