قراقرم یونیورسٹی میں غذر،ہنزہ اور چلاس کیمپس کے مشتہرخالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے انٹرویو کا آغاز ہوگیا۔

منگل 26 جون 2018 22:46

ْگلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے غذر، ہنزہ اور چلاس کیمپس میں مشتہر کی گئی خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ انٹرویو کے پہلے روز متعدد امیدواروں سے انٹرویو لیئے گئے۔

(جاری ہے)

تینوں کیمپس خالی اسامیوں جن میں اسسٹنٹ سسٹم نیٹ ورک ، آفس اسسٹنٹ ، آفس سیکریٹری، آئی ٹی ٹیکنیشن، یو ڈی سی، الیکٹریکل ٹیکنیشن، الیکٹرونکس ٹیکنیشن، سول ٹیکنیشن، جنرل لیب ٹیکنیشن، لیب اسسٹنٹ، ڈرائیور ، ڈسپیچ رائٹرشامل ہیں۔

ان اسامیوں کو 14فروری کو مشتہر کیا گیا تھا۔ان اسامیوں کیلئے سینکڑوں درخواستیں جمع ہوئی تھیں۔ مقررہ تاریخ میں جمع ہونے والی درخواستوں کی چھان بین کیلئے سینئر اساتذہ اور سٹاف پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی تھی۔ کمیٹی نے درخواستوں کی نہایت باریک بینی سے سکروٹنی کیااور ہر پوزیشن کیلئے 5ٹاپ امیدواروںکو انٹرویو کیلئے بلایا گیا۔ شارٹ لسٹنگ نہایت صاف ، شفاف اور خالصتا میرٹ کی بنیا د پر ہوئے۔انٹرویو کے دوران امیدواروں سے کمپیوٹر ٹیسٹ بھی لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :