اوکاڑہ، سابق ایم پی اے میاں اصغر جیو کا نے آزادامیدوار چوہدری خلیل الرحمان کی حمایت کا اعلان کر دیا

منگل 26 جون 2018 22:46

اوکاڑہ۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) حلقہ این اے 141برج جیوے خان میں آزادامیدوار چوہدری خلیل الرحمان کی سابق ایم پی اے میاں اصغر جیو کا سمیت ہزاروں افراد نے مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تحصیل رینالہ خورد کے حلقہ این ای141میں بھی سیاسی سرگرمیاں عروج کی جانب گامزن ہیں جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح این اے 141میں چوہدری خلیل الرحمان اپنی بھر پور کمپین جاری رکھے ہوئے ہیں ،حلقہ میں چوہدری خلیل الرحمان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے، گزشتہ روز حلقہ میں ہونے والے ایک جلسہ عام جسکی میزبانی سابق ایم پی اے میاں اصغر جیوکا نے کی ،میاں اصغر جیوکا بردری سمیت ہزاروں افراد نے چوہدری خلیل الرحمان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن میں کامیاب کروانے کا وعدہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :