ساہیوال،ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی ‘طلائی زیورات و موبائل فون سے محروم

منگل جون 22:46

ساہیوال۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں 4نامعلوم ملزمان نقدی ‘طلائی زیورات اور موبائل فون وغیرہ چھین کرفرارہو گئے، ڈکیتی کی پہلی واردات دوپہر کے وقت 93/6-R میںہوئی، یہاں 4نامعلوم ملزمان شوکت اسلام کے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی وطلائی زیورات وغیرہ کل مالیتی6لاکھ روپے لوٹ کرفرارہو گئے، دوسری واردات عارفوالہ پل کے قریب یوٹیلٹی سٹور میںہوئی یہاں 4نامعلوم ملزمان سٹور میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ذوالکیف سے نقدی اور موبائل فون مالیتی14ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :