پارٹی کے نامزد امیدوار مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے، چوہدری امجد علی

منگل 26 جون 2018 22:46

فیصل آباد۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) چیئرمین پاکستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑائچ نے کہا ہے کہ پارٹی کے نامزد امیدوار مفاد پرستی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے ،عوام نے اقتدار کے پجاریوں کو مسترد کردیا ہے، خدمت کا راگ الاپنے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام مسائل کے بھنور میں پھسنے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، ان کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ،یہ بات انہوں نے پارٹی کے نامزد امیدوار اور عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ عوام کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے اور مفاد پرستوں نے کھوکھلے نعروں کے سوا عوام کو کجھ نہیں دیا، اب لوگوں کی آنکھیں کھل چکی ہیں‘ وہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آئینگے ،انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے یہ مشن تاحیات جاری رہے گا،انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مرتبہ ذات برادری سے بالا تر ہو کر نیک ‘ صالح ‘ ایماندار اور خدمت کے جذبوں سے سرشار امیدواروں کو نامزد کریں تاکہ ملک بھر میں ترقی اور خوشحالی کا حقیقی عمل جاری ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :