حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں تمام عملہ یونیفارم میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے، ڈپٹی کمشنرچنیوٹ

منگل 26 جون 2018 22:47

چنیوٹ۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) حاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیںتمام عملہ یونیفارم میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے رورل ہیلتھ سنٹر احمد نگر اور بی ایچ یو ہرسہ شیخ کے سرپرائز دورہ کے موقع پر کیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے رورل ہیلتھ سنٹر احمد نگر ، بیسک ہیلتھ سنٹر ہر سہ شیخ اورسول وٹرنری ڈسپنسری چک 13کا سرپرائز دورہ کیا اور وہاں صفائی کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا، اس کے علاوہ سٹاف کی حاضری ودیگر انتظامات کو چیک کیا ، رورل ہیلتھ سنٹر پراستعمال شدہ سرنج کو صیح طریقہ سے ضائع نہ کرنے ، مریضوں کی بیڈ شیٹ صاف نہ ہونے اور صفائی کی صورت حال بہتر نہ ہونے پرشدید برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے آر ایچ سی چک 14میں ایم او ڈاکٹر مہتاب احمد ہرل کو غیرحاضری پر شو کاز نوٹس جبکہ سول وٹرنری ڈسپنسری چک 13 کے ڈاکٹرفخر عباس کی جواب طلبی کے احکامات جاری کئے، علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو ہر سہ شیخ کے دورہ پرایل ایچ وہ زاہدہ رحمت کو شوکاز نوٹس دیا جبکہ وہاں کی صورت حال کو تسلی بخش قرار دیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حاضری پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا تمام عملہ اپنی ڈیوٹی کے دوران یونیفارم میں رہے، صفائی کا خاص خیال رکھا جائے مریضوں کی دیکھ بھال اور ان کوبر وقت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :