قصور راہزنی کی متعدد وارداتوں میںشہری لاکھوں کی نقدی ، دو موٹرسائیکلیں و دیگر سامان سے محروم

منگل 26 جون 2018 22:47

قصور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) قصور اور نواح میں راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں نے لاکھوں کی نقدی ، دو موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ، تفصیلات کے مطابق بائی پاس رحمان پورہ کے قریب دو ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار بلال احمد اور عارف سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا، پولیس تھانہ مصطفی آباد مصروف کارروائی ہے اور رائیونڈ روڈ رائوخانوالہ کے قریب چار ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار عبدالغفور سے موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا پولیس تھانہ راجہ جنگ مصروف کارروائی ہے جبکہ چونیاں برادر شوگر ملزکے قریب دو ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار محمد اویس سے ایک لاکھ ستر ہزار کی رقم اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرار ہوگئے، پولیس تھانہ چونیاں سٹی مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :