جلسے جلوس، ریلیاں اور انتخابی مراحل بالکل مختلف چیز یں ہیں، شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی اپنے کارکنان کے بول بوتے پر بھر پور انداز سے سرخرو ہوگی عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کے عزم و حوصلے اور جلسوں میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا

منگل 26 جون 2018 22:50

جلسے جلوس، ریلیاں اور انتخابی مراحل بالکل مختلف چیز یں ہیں، شاہی سید
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور این اے 238 کے امیدوار شاہی سید نے کہا ہے کہ جلسے جلوس، ریلیاں اور انتخابی مراحل بالکل مختلف چیزیں ہیں، عوامی نیشنل پارٹی اپنے کارکنان کے بول بوتے پر بھر پور انداز سے سرخرو ہوگی عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کے عزم و حوصلے اور جلسوں میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا اب منظم منصوبہ بندی کے تحت انتخابات میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا کا لوہا منوانا ہوگاووٹ کی پرچی کے ذریعے اپنا قومی استحصال کرنے والوں سے حساب لینا ہوگاان خیا لات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں الیکشن سیل اورپارٹی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مذید کہا کہ آج عوام سے ووٹ لینے والے گزشتہ حکومت میں کسی نا کسی شکل میں اقتدار میں شریک تھے ووٹ لینے والوں سے پوچھیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے آپ کا کیا کردار تھا الیکشن سیل کے ممبران اور تنظیمی ذمہ داران پارٹی لائحہ عمل کو آگے بڑھائیںدولت کی ریل پیل سے انتخابات جیتنے کے خواب دیکھے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیںشہر میں قیام امن کے لیے ہماری جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںشہر بھر میں ہماری تنظیم موجود ہے صرف انہیں درست سمت میں متحرک کرنا ہوگااس موقع پر پی ایس 89 کے امیدوار کچکول خان ، پی ایس 90 کے امیدوار نور نواز بونیری ، پی ایس 91 کے امیدوار سراج احمد اور این اے 236 کے امیدوار سلیم شاہ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :