Live Updates

ا ین اے 53 سے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات کے معاملے پر ایپلٹ ٹریبونل نے عمران خان (کل) ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

منگل 26 جون 2018 22:55

ا ین اے 53 سے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات کے معاملے پر ایپلٹ ٹریبونل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات کے معاملے پر ایپلٹ ٹریبونل نے عمران خان کو (کل) جمعرات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 میں کاغذاتِ نامزدگی پر اعتراضات کے حوالے سے ایپلٹ ٹریبونل نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو (آج) بروز بدھ مورخہ 27 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی میں کالم این خالی ہے، عمران خان خود آکر یہ کالم بھریں۔ پاور آف آٹارنی پر عمران خان کے دستخط نہ ہونے کی وجہ ہونے سے اپیلٹ ٹربیونل نے سماعت ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ عمران کے کاغذات پر جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام خان نے اعتراض کیا ،ْ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کی سیتا وائٹ سے ایک بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام ٹیرئن ہے لیکن عمران خان نے اپنے کاغذات میں اسے ظاہر نہیں کیا، اس لیے وہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترے، اور انتخابات لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات