عوا م کی خدمت کر نے سے دل کو سکو ن ملتا ہے ،لسبیلہ کی عوام ہی ہما ری طا قت کا سر چشمہ ہیں ، سر دار محمد صالح بھو تا نی

25جو لا ئی کو حب ،دریجی اور گڈانی کے عوام اپنے ووٹ دیکر ہمیں مزید خدمت کر نے کا موقع فر اہم کر یں گے ،کا رنر میٹنگ سے خطاب

منگل 26 جون 2018 22:55

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پی بی 49حب دریجی سے بلو چستا ن عوامی پا رٹی کے امیدوار سر دار محمد صالح بھو تا نی نے کہا کہ عوا م کی خدمت کر نے سے دل کو سکو ن ملتا ہے اور لسبیلہ کی عوام ہی ہما ری طا قت کا سر چشمہ ہیں ، 25جو لا ئی کو حب ،دریجی اور گڈانی کے عوام اپنے ووٹ دیکر مذید ہمیں خدمت کر نے کا موقع فر اہم کر یں گے ان خیا لا ت کاا ظہار انہو ں نے عبد البا قی رند محلہ میں کا رنر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا قبل ازیں سر دار محمد صالح بھو تا نی کا علا قے میں پہنچنے پر معززین ومعتبر ین نے شاند ار استقبال کیا اور سردار محمد صالح بھو تا نی کے حق میں نعرے بلند کیئے ،کا رنر میٹنگ سے عبد البا قی رند محلہ سمیت دیگر نے خطاب کر تے ہو ئے سر دار محمد صالح بھو تا نی کی عوامی خدما ت کو سر اہتے ہو ئے انھیں مکمل حما یت اور بھر پو ر ساتھ دینے کا اعلان کیا ، انہو ں نے کہا کہ اپنے علا قے کی پو لنگ اسٹیشن سے سر دار محمد صالح بھو تا نی کو بھا ری اکثریت سے کا میا ب بنا ئیں گے ،اس موقع پر سر دار محمدصالح بھو تا نی نے رند بر ادری اور علا قے کے معززین کی جانب سے حما یت اور ساتھ دینے پر ان کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ حلقے کے عوام کا بھوتا نی بر ادر ان پر اعتما د ہما ری کا کر د گی کا ثبو ت ہے ،ہم نے عوام کی خد مت کو عبا دت سمجھ کر کیا ہے اور ان کی خدمت سے دل کو سکو ن ملتا ہے انہو ں نے کہا کہ لسبیلہ کے عوام ہی ہما ری طا قت کا سر چشمہ ہیں ، ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کیئے ہیں انھیں اللہ کے کرم سے پو را کیاہے،اللہ تعالی کے فضل و کرم سے آئند ہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جا ری رکھیں گے قبل ازیں سردار محمد صالح بھوتانی نے حب میں مصروف دن گزارہ اپنے عوامی رابطہ آفس حب میں پارٹی ورکروں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اور 2018کے انتخابا ت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور حب۔

(جاری ہے)

گڈانی سمیت دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگز کے حوالے سے پارٹی ورکرزاور قبائلی عمائدین سے بات چیت کی اور آئندہ کالائحہ عمل طے کیا۔

متعلقہ عنوان :