اعصام الحق قریشی کو انٹالیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی

منگل 26 جون 2018 22:56

اعصام الحق قریشی کو انٹالیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر ..
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کو انٹالیا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر، جمہوریہ چیک کے رومن جیباوے اور ان کے چلی کے جوڑی دار جولیو پیرالٹا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم اعصاب کی جنگ میں قسمت نے اعصام اور راجر کا ساتھ نہ دیا، اعصام اور راجر نے پہلے سیٹ میں حریف جوڑی کو 7-5 سے ہرا کر برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جس میں رومن اور پیرالٹا نے اعصام اور راجر کو 7-6 سے ہرا کر مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم رومن اور پیرالٹا نے اعصام اور راجر کو 14-12 سے ہرا کر 2-1 سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :