سندھ ہائیکورٹ میں امپورٹ اور ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ٹیکس میں فراڈ کے معاملے کی سماعت

ملزم محمد عابد، اعظم سمیت تین ملزمان کی ضمانت مسترد کردی گئی

منگل 26 جون 2018 22:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) سندھ ہائیکورٹ میں امپورٹ اور ایکسپورٹ پر سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ٹیکس میں فراڈ کے معاملے کی سماعت کے موقع پر،عدالت کی جانب سے تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیاگیا ،ملزم محمد عابد، اعظم سمیت تین ملزمان کی ضمانت مسترد کردی گئی،زبیر طفیل سپریم کورٹ سے ضمانت پر رہا ہیں،ملزم عبدالواحد، کاشف، نصیراور عبدالروف پہلے ہی جیل میں ہیں،عدالت نے ملزم ماجد علی کی ضمانت میں توثیق کردی،نیب کے مطابق کمپنی کے تین ملازمین نے کرپشن کے اعتراف میں نیب سے پلی بارگین کرلی، ملزم زبیر طفیل اور دیگر نے سیلز ٹیکس اور ٹیکس ریفنڈ کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا،ملزموں کے خلاف شواہد اکٹھے کر لیے ہیں ،ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرلیا ہے،درخواست ضمانت میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس اور ٹیکس ریفنڈ کے نام پر نیب حکام زبیر طفیل اور انکے ملازمین کو ہراساں کررہے ہیں،صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل ذاتی کمپنی سے باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

#