کراچی کو پیرس بنانے والوں نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں تفریق اور لسانیت کو فروغ دیا ہے، اقبال ساند

منگل 26 جون 2018 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر و امیدوار برائے قومی اسمبلی242 اقبال ساند نے کہا ہے کہ کراچی کو پیرس بنانے والوں نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں تفریق اور لسانیت کو فروغ دیا ہے‘ عوام ان کے بغض اور سوچ سے باخوبی واقف ہے اور اب ان کے جھانسے میں آنے والی نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدر و امیدوار برائے قومی اسمبلی242 اقبال ساند نے اپنے انتخابی حلقہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلع شرقی کے سیکریٹری اطلاعات وقاص شوکت، پی ایس 100 تاج وسان، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے جنرل سیکریٹری شعیب مرزا، مصرور راجپر، حیدر خان ودیگر بھی موجود تھے۔ اقبال ساند نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ، ایم کیو ایم ایک ڈکٹیٹر کی پیدا کردہ بیماری ہیں جنہوں نے ہمیشہ سندھ اور یہاں کی عوام کے ساتھ ظلم کیا اور سندھ کی ترقی اور عوامی فلاحی کاموں میں روڑے اٹکائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب ایسا نہیں ہوگا سندھ کی عوام باشعور ہوچکی ہے اور وہ جان چکی ہے کہ صوبوں سمیت پاکستان کی ترقی صرف اور صرف پیپلز پارٹی سے منسلک ہے جو باتوں سے زیادہ کام اور ترقی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کے واحد نوجوان لیڈر اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی انقلابی سوچ ہی اس ملک کو درپیش چیلنجوں سے باہر نکال سکتی ہے۔