غلامان رسولؐ کی قومی اسمبلی میں نمائندگی ضروری ہے ،حنیف طیب

منگل 26 جون 2018 22:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ہمارے ایک سیاسی بزرگ کا یہ بڑامعروف قول تھا کہ کراچی صلاة وسلام پڑھنے والوں کا شہر ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جب حضورؐکی ذات اقدس پر صلاة وسلام پڑھنا باعث سعادت وبرکت ہے اور اس کا مشاہدہ میں اپنی زندگی بارہا کرچکا ہوں۔

وہ اہلیان شاہ فیصل ٹاؤن کے زیراہتمام دارلعلوم قادریہ سبحانیہ میں عید ملن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کی صدارت مفتی عبدالعلیم قادری نے کی۔ جبکہ مولانااشرف گورمانی،صوفی محمدحسین لاکھانی، امین آدم جی،مولانا فیض الہادی ،فیاض قادری اورعبدالقدیرشریف نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈاکٹر حاجی حنیف طیب نے کہا کہ اسلامی شخصیات میں سیدالشہداء امیر حمزہ کا مقام بڑابلند ہے اور انہوں نے اپنی بہادری اور عشق رسول سے یہ ثابت کردیاکہ اگر دنیا میں کوئی قابل تقلید ذات ہے تو وہ حضورنبی کریم ؐہیں۔

انہوںنے کہاہمیں ایسی شخصیات کو موجودہ الیکشن میں منتخب کرکے اسمبلیوں میں بھیجناہے جوحضور ؐکے صحابہ سے محبت کرنے والے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے اسلاف ،بزرگان دین ،مشائخ عظام ،علمائے کرام کے پیغام کو عام کرنے اور نظام مصطفی کے نفاذ کی راہ ہموارکرنے والے ہیں