نواز شریف اور مریم نواز کی الگ الگ ہارلے کلینک آمد نے نئی بحث چھیڑ دی

نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ کئی روز سے الگ الگ ہارلے کلینک آجارہے ہیں،سابق وزیر اعظم نے کوئی بھی ردعمل دینے سے انکارکردیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 26 جون 2018 21:25

نواز شریف اور مریم نواز کی الگ الگ ہارلے کلینک آمد نے نئی بحث چھیڑ دی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25 جون 2018ء) :نواز شریف اور مریم نواز کی الگ الگ ہارلے کلینک آمد نے نئی بحث چھیڑ دی۔ نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ کئی روز سے الگ الگ ہارلے کلینک آجارہے ہیں،سابق وزیر اعظم نے کوئی بھی ردعمل  دینے سے انکارکردیا۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب ہے اور بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچے جو نواز شریف کی ہدایت پر وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

اس حوالے سے یہ خبر بھی آئی مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے حوالے اہم فیصلہ کرتے ہوئے واپسی موخر کر دی ہے اور بیگم کلثوم نواز کی حالت میں بہتری تک لندن میں قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔تاحال مریم نواز اور سابق وزیر اعظم نواز شریف لندن میں مقیم ہیں۔جہاں وہ روز بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے ہارلے کلینک آتے جاتے ہیں۔

نواز شریف اور مریم نواز کی الگ الگ ہارلے کلینک آمد نے نئی بحث چھیڑ دی۔ نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ کئی روز سے الگ الگ ہارلے کلینک آجارہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ مریم نواز نے اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے رہائش الگ کرلی ہے۔تاہم اس حوالے سے جب سابق وزیر اعظم سے پوچھا گیا کہ وہ اور مریم نواز الگ الگ کیوں آمدورفت رکھے ہوئے ہیں تو سابق وزیر اعظم نے کچھ بھی کہنے یا بتانے سے گریز کیا۔