اٹک، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی الحاج محمد داود خان بھی میجر طاہر صادق کے قافلے میں شامل

منگل 26 جون 2018 22:58

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ممتاز بزرگ مسلم لیگی راہنما شہبازشریف/نوازشریف لورز ضلع اٹک کے صدر و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی الحاج محمد داود خان بھی میجر طاہر صادق کے قافلے میں شامل اس حوالے سے میجر طاہر صادق نے ان کی رہائش گاہ شکردرہ میں ان سے ملاقات کی جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کو خیرباد کہہ کر میجر طاہر صادق کے ساتھ چلنے کا اعلان کیا میجر طاہر صادق نے انہیں خوش آمدید کہا اور بتایا کہ آپ کو ہمارے ساتھ چلنے میں کبھی عار محسوس نہیں ہو گی ہم آپ کی توقعات پر ان شاء اللہ پورا اتریں گے ۔