Live Updates

تحصیل حضرو کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے

منگل 26 جون 2018 23:00

کامرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) تحصیل حضرو کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے برادری سمیت ن لیگ کے شیخ آفتاب احمدسے راہیں جدا کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 55اٹک میجر ( ر) طا ہر صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق یونین کو نسل بہادر خان تحصیل حضرو کے علاقہ موسیٰ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 15چوہدری ساجد نے اپنی برادری سمیت مسلم لیگ ن کے امیدوار شیخ آفتاب احمد سے سیاسی راہیں جدا کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیداوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55اورحلقہ این اے 56کی حمایت کا اعلان کر دیا اس موقع پر چوہدری ساجد رئیس آف موسی اور انکے بھائی میجر (ر) احمد حسن سے پی ٹی آئی امیدوار قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق نے اہم ملاقات کی جسمیں چوہدری ساجد محمود نے اعلان کیا کہ ہم آمد الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق اور صوبائی نشست پی پی 2حضرو پر صوبائی امیدوار جہانگیر خانزاہ کی حمایت کرینگے اس موقع پر دعائے خیر کی گئی میجر طاہر صادق نے کہا کہ الیکشن سے قبل جو دوست ہمارے ساتھ چلنے کا عزم کر رہے ہیں میں انکو یقین دلاتا ہوں انکو کسی موڑ پر مایوس نہ کرونگا چیئرمین پریس کلب کامرہ کینٹ نواز خان سے گفتگو میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود نے کہا کہ ہماری سیاست کا بنیادی مقصد علاقہ عوام کو ترقی و خوشحالی کی راہوں پر لے جانا ہے میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان بہت سوچ بچار اور تمام دوست احبات سے باہمی مشاورت سے علاقہ عوم کی بہتری کیلئے کیا انشااللہ علاقہ عوام کو اس فیصلہ کے بہتر نتائج ملیں گے واضح رہے کہ تحصیل حضرو اور اٹک کی سیاست میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود کا اہم رول رہا ہے شیخ آفتاب سے راہیں جد ا کر نے اور میجر طاہر صادق کی حمایت کرنے کو عوامی سماجی حلقے مسلم لیگ ن خصوصا شیخ آفتاب کیلئے اس فیصلہ کوبڑا سیاسی دھچکا قرار دے رہے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات