اسلام آ باد پولیس کی کا رروائیاں

08ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی925گر ام چرس ،70 گر ام ہیر وئن ، 60 لیٹر الکو حل ، 12بو تلیں شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے

منگل 26 جون 2018 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د نجیب الر حمان بگو ی کی خصوصی ہد ا یا ت پر وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران08 ملزما ن کو گرفتار کر لیا، سی آئی اے پولیس کے اے ایس آئی انعام اللہ معہ ٹیم نے شراب فروشی میں ملوث ملزم یو سف کو گرفتار کرکے اس سے 60لیٹر الکو حل بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے اے ایس آئی محمد انو ر نے ملزم رجیشن جا ن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 12بو تلیں شراب بر آمد کرلی، تھا نہ کراچی کمپنی پو لیس کے سب انسپکٹر محمد نوازنے ملزم احمد علی سے 400گرام چرس برآ مد کر لی، تھا نہ گو لڑہ پو لیس کے اے ایس آئی نور الہی نے ملز م عاشق سردار سے ما ل مسروقہ برآمد کر لیا،تھا نہ شالیمار پو لیس سب انسپکٹر زاہد اختر اور خضر حیات نے دو ملزمان محمد وقاص اور سائیں زمرد سے 210گرام چرس برآمد کر لی،تھا نہ رمنا پو لیس کے انسپکٹر گلزار احمد نے ملزم غلام شبیر سے 215گرام چرس برآمد کر لی،تھا نہ نو ن پو لیس سب انسپکٹر محمد نیاز نے ملزم محمد شفیق سے 70گرام ہیروئن برآمد کر لی ، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی، ایس ایس پی آ پر یشزاسلام آ بادنجیب الر حمن بگو ی نے پولیس افسران کی اچھی کا رکر دگی کو سراہا ہے، انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کا رروائیو ں میں مزید تیز ی لا ئی جائے مو ثر پٹر ولنگ کر تے ہو ئے مشکو ک اور مشتبہ عنا صر پر کڑی نظر رکھی جا ئے ۔