خوا جہ سرا کمیو نٹی کو شنا ختی کا رڈ کی اجراء کے لئے ہر ممکن سہو لت فرا ہم کی جائے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

منگل 26 جون 2018 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی ڈا کٹر عمر جہا نگیر نے محکمہ سو شل ویلفیئر اور نادرا عملے کو ہدا یت کی کہ خوا جہ سرا کمیو نٹی کو شنا ختی کا رڈ کی اجراء کے لئے ہر ممکن سہو لت فرا ہم کی جائے۔ خوا جہ سرا ہما ری سو سا ئٹی کاحصہ ہیں اور انہیں با عزت شہر ی کے طور پر ز ند گی کی ہر بنیا دی سہو لت کی فرا ہمی ہمارا مشن ہے جس کا سب سے پہلا مر حلہ انہیں ان کی شنا خت فراہم کر نا ہے۔

اس سلسلے میںمحکمہ سو شل و یلفیئر کی جا نب سے راولپنڈی ڈو یژن کے ساتھ ساتھ تینوں اضلا ع اٹک، جہلم، چکوال میںضلعی سہو لت مرکز برا ئے خوا جہ سراں قا ئم کر دیا گیا ہے جہاں وہ شنا ختی کا رڈ کے اجراء کے لئے رابطہ کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میںہر طرح کی را ہنما ئی و مد دحا صل کر سکتے ہیں تا کہ انہیں کسی د شوا ری کا سا منا نہ کر نا پڑے اور مزید کسی تا خیر کے بغیرشنا ختی کارڈ کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے خوا جہ سرا کو شنا ختی کا رڈ کے اجرا کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفیئر محمد اسلم میتلا، ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفیئر نبیلہ ملک اور نادرا کے متعلقہ افسران نے شر کت کی۔سہو لتی مراکز کے بارے میں تفصیلات سے آ گاہ کر تے ہو ئے ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفیئر محمد اسلم میتلا نے بتایا کہ خواجہ سرا کو سہو لت فراہم کے لئے تمام اضلا ع میں محکمہ سو شل و یلفیئر نے فو کل پر سنز نا مز د کردئیے ہیں جن سے کسی بھی د شواری کی صورت میں خوا جہ سرا را بطہ کرسکتے ہیں۔

ضلع را ولپنڈی میں نا مزد فو کل پر سن ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر نبیلہ ملک (0334-4466789) ، ضلع اٹک میں مرز اکرم (0300-9738286)، چکوال میںتنو یر صفدر (0333-0543543) اور جہلم میں قائم کردہ کمیٹی ممبران میں ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر سو شل و یلفیئر و بیت المال محمد نواز (0300-5156005) ، مینجر صنعت زار جہلم چوہدری وا جد حسین(0300-5414155) ، سہیل نا صر سو شل و یلفیئر آفیسر(0334-8619022) ، عثمان خا لد سے را بطہ کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :