باہمی رابطے اور علاقائی معیشت کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس آج سے شروع ہو گی

بین الاقوامی ماہرین اور اعلی تعلیمی و تحقیقی درگاہوں کے ماہرین بڑی تعداد میںشرکت کریں گے

منگل 26 جون 2018 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاک انسٹیٹیوٹ آف پیس سٹڈیز کے زیر اہتمام جنوب اشیاء میں باہمی رابطے اور علاقائی معیشت کے عنوان سے دو روزہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ اسلام آباد میں 27 سے 28 جون 2018 ء منعقد ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ عوامی جمہوریہ چین، بھارت ، بنگلہ دیش ، مالدیپ، سر ی لنکا ، بنگلہ دیش ، افغانستان ، بھوٹان کے ماہرین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن لیجن ژاو Lijian Zhao کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ابتدائی سیشن کی صدارت وزارت خارجہ کی ڈائریکٹر جنرل چین عائشہ علی کریں گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پاک انسٹی ٹیوٹ آف پیس سٹڈیز پاکستان محمد عامر رانا خطاب کریں گے اور کانفرنس کی غرض و غائیت سے آگاہ کریں گے۔ کانفرنس میں سفارت کار ، ماہرین اور مقتدرتعلیمی و تحقیقی اداروں کے سربراہان اور نمائندوں کے علاوہ طلباء و طالبات اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔