اسلام آباد کی دیہی آبادی بلوچستان کے دیہی علاقوں سے زیادہ بدتر ہے جسکی ترقی کے لئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، ڈاکٹر غضنفر مہدی

منگل 26 جون 2018 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ممتاز سکالر اور NA-53کے آزاد امیدوار ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقے بلوچستان کے دیہی علاقوں سے زیادہ بد تر ہیں ۔اسلام آباد کی ترقی کے لئے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یہ بات اپنی انتخابی مہم کے دوران تلہاڑ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد دنیا بھر کا خوبصورت عظیم دارلخلافہ ہے اگر گزشتہ حکومتیں چاہتیں تو یہاں سیاحت کی ترقی سے اقتصادی خوشحالی رونما ہوتی۔ ڈاکٹر مہدی نے کہا کہ دنیا بھر کے تمام ممالک میں دارلحکومت کو صوبائی درجہ حاصل ہوتا ہے لیکن بدنصیبی سے اسلام آباد کی دیہی آبادی کی حالت زار بلوچستان اور فاٹا کے دیہی علاقوں کا منظر پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے لوگ بدترین شکست کھائیں گے اور آذاد امید واروں کی اچھی بڑی تعداد کامیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :