میں کسی کے ٹکٹ کا نہیں مخلوق خدا کے ٹکٹ کا محتاج ہوں، چودھری نثار علی خان
نواز شریف کیساتھ یاجوج ماجوج کچھ بولیں گے تو جواب دونگا،میرا مخالف کام کچھ نہیں کرتا آستینیں چڑھا کر ووٹ مانگنے نکل آتا ہے، ٹیکسلا میں جلسے سے خطاب
منگل 26 جون 2018 23:00
(جاری ہے)
چودھری نثار علی خان نے جلسے میں شریک لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسلا کے لوگو آپ نے ثابت کیا کہ ٹیکسلا وفاداروں کا علاقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکسلا تاریخی اور دینی شہر ہے بڑے بڑے عالم ٹیکسلا میں پیدا ہوئے۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ 1985ء میں تین لوگوں نے ٹیکسلا شہر میں میرا تعارف کروایا وہ تینوں دینی شخصیات تھیں ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے مقابلے میں کوئی ووٹ لینا چاہتا ہے تو کارکردگی دکھائے میرے مقابل اپنا کوئی ایک میگا پراجیکٹ دکھا دیں۔ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ لوگ کردار، کارکردگی اورخدمت کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں میرا مخالف کام کچھ نہیں کرتا آستینیں چڑھا کر ووٹ مانگنے نکل آتا ہے۔ نواز شریف کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ نواز شریف کیساتھ یاجوج ماجوج کچھ بولیں گے تو جواب دونگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف سے پوچھتا ہوں کہ میں نے تمہارے ساتھ کون سا جرم کیا ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میرا پی ٹی آئی، مسلم لیگ اور کسی پارٹی سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.