آئیڈیاز 2018دفاعی نمائش ایک اہم ملکی تقریب ہے، صوبائی حکومت اس میگا ایونٹ کاایک خاص حصہ ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

منگل جون 23:03

آئیڈیاز 2018دفاعی نمائش ایک اہم ملکی تقریب ہے، صوبائی حکومت اس میگا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئیڈیاز 2018دفاعی نمائش ایک اہم ملکی تقریب ہے اور صوبائی حکومت اس میگا ایونٹ کاایک خاص حصہ ہے۔انہوں نے یہ بات بروز منگل ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)میجر جنرل احمد محمود حیات سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی ہائوس میں کہی ۔

آئیڈیاز 2018 تین روزہ 27 تا 30 نومبر تک کراچی میں منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نگراں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آئیڈیاز 2018 پاکستان کے ماہرین کی جانب سے دفاعی مہارت کو ظاہر کرنا ہے۔ یہ ایک اہم تقریب ہے اور سندھ حکومت اس حوالے سے شہر بھر میں بہترین اور خوبصورت انتظامات کرے گی۔نگراں وزیراعلی سندھ کو ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن میجر جنرل احمد محمود حیات نے آئیڈیاز 2018 میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا اپنا ایونٹ ہے اور اس میں ہم بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 بہت اہم ہے جس میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو دنیا کے آگے اجاگر کیا جاتا ہے اور دفاعی صلاحیت ہی امن کا ضامن ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :