گھوٹکی پولیس کی کارروائی، دس لاکھ انعام یافتہ ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار

منگل جون 23:03

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) گھوٹکی پولیس کی کاروائی دس لاکھ انعام یافتہ ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار ۔گرفتار ڈاکو قتل اور پولیس مقابلے سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔ایس ایس پی گھوٹکی اسد اعجاز ملھی کی پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق ڈہرکی پولیس نے لنک روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے پچاس سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو گلو بوزدار کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ایس ایس پی گھوٹکی اسد اعجاز ملھی نے اپنے آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکو گلو بوزدار چھ قتل اور پولیس مقابلے سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا جس کی گرفتاری پر سندھ حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے انعام مقرر تھا ۔ دوسری جانب گھوٹکی پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ڈکیتی چوری اور دیگر مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ،ایک روپوش اور تین منشیات فروشوں سمیت دس ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا ہے