پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے گھوٹکی کے تین حلقوں کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا

منگل جون 23:03

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے گھوٹکی کے تین حلقوں کے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے گھوٹکی کے تین صوبائی حلقوں پر ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔ پی ایس 19 پر ڈاکٹر رحیم بخش کورائی ،حلقہ پی ایس 20پر حاجی محمد چاچڑاور پی ایس 21پر علی اصغر ملھن ن لیگ کے امیدوار ہونگے ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کیجانب سے قومی اسمبلی کی دو نشتوں این اے 204اور 205پر کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

پی ایس 19 پر پاکتسان مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی سابقہ ایم این اے ڈاکٹر درشن لعل کی جانب سے ن لیگ کے امیدوار کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔دوسری جانب سابق وزیر کھیل محمد بخش مہر کا فارالیکشن ٹربیونل نے رد کرتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو بحال رکھا ۔ محمد بخش مہر کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر درخواست گزار کی درخواست پر محمد بخش مہر کا فارم ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے ر د کر دیا گیا تھاجس پر محمد بخش مہر نے فارم بحال کروانے کی درخواست الیکشن ٹربیونل میں دائر کی تھی جس پر الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سناتے ہوئے ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کو بحال رکھا ۔