مصر سے تعلق رکھنے والی دلہن شادی کے دو گھنٹے بعد دل کا دورہ پڑھنے کے باعث انتقال کرگئی

منگل جون 23:05

المنصورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) مصر سے تعلق رکھنے والی دلہن شادی کے دو گھنٹے بعد دل کا دورہ پڑھنے کے باعث انتقال کرگئی۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے شہر المنصورہ میں یہ واقعہ عین اٴْس وقت رونما ہوا جب 17 سالہ نئی نویلی دلہن سماہ النہاس سینے میں درد کی شکایت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔

(جاری ہے)

شوہر کے مطابق شادی کے دوران ہمیں دلہن کمزوری کا شکار لگ رہی تھی کیوں کہ وہ نہ صحیح سے بیٹھ پا رہی تھی نہ ہی وہ کچھ کھا پی رہی تھی یہی ہوا کہ شادی کے کچھ دیر بعد ہی اٴْس نے سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد وہ زمین پر گرگئی۔

اسے فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر بعد ہی موت کی تصدیق کردی اور وجہ دل کا دورہ بتائی۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ دل کے دورے کے باوجود مقتولہ کے انتقال سے متعلق مزید تحقیقات کے لیے فارنسک رپورٹ کا انتظار ہے۔

متعلقہ عنوان :