بلاول بھٹو کی جانب سے این اے 246 کے لئے قائم کردہ الیکشن مہم کمیٹی میں توسیع

منگل 26 جون 2018 23:05

بلاول بھٹو کی جانب سے این اے 246 کے لئے قائم کردہ الیکشن مہم کمیٹی میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این ای-246 کے لیئے قائم کردہ الیکشن مہم کمیٹی میں توسیع کی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی شامل کردہ نئے ارکان میں اکرم بلوچ، اسلم سموں، سلیمان مندھرا، ملا درمحمد، انور آدم خان، امیر خان چانڈیو، ملک مشتاق، نور محمد ھنگورجو، نثار بلوچ، ملا نعیم، یوسف ناز، شفیع خاصخیلی اور اختر بروہی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ این ای-246 میں الیکشن مہم چلانے کے لیئے گذشتہ ہفتہ نبیل گبول کی کنوینرشپ میں کمیٹی قائم کی گئی تھی، تاکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حلقے میں ایک بھرپور الیکشن مہم چلائی جائے۔