ایم ڈی واسا کی زیر صدارت پری بجٹ میٹنگ کا انعقاد

منگل 26 جون 2018 23:07

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں پری بجٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر زکے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں آئندہ ہونے والے واسا کے ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، ایم ڈی نے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کو سہولیات جدید بنیادوں پر فراہم کی جائیں اور ایسی حکمت عملی اختیار کی جائے کہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچتے دکھائی دیں۔

میٹنگ میں واسا کے ہیڈ آفس کو جوہر ٹائون میں تعمیر کرنے کیلئے بھی تجاویز پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

یہ ہیڈ آفس جدید ترین طرز پر تعمیر کیا جائے گا جس میں واسا کا ہر شعبہ ایک ہی جگہ پر رہ کر کام کرے گااس جدید آفس کی تعمیر سے واسا کے ہر طرح کے معاملات کے حل کیلئے انتہائی کم وقت درکار ہوگا۔ اس میں عوام کو اپنی شکایات کے حل کیلئے جدید بنیادوں پر استوار ون ونڈو کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

اس کے علاوہ ملازمین کی فلاح وبہبود اور انشورنس کے پہلو بھی زیر غور آئے۔ ایم ڈی نے یہ بھی ہدایت کی کہ خصوصی طور پر صارفین کو پانی کے کنکشن کے حصول کے سلسلے میں کوئی دشواری پیش نہیں آنی چاہیے۔ اس کے علاوہ ریونیو کے شعبہ کو مزید فعال بنانے کیلئے بھی مختلف پہلوئوں پر بحث کی گئی اور تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :