پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی منشیات ونفسیا تی امراض کی علاج گاہوں اور عطائیوں کے خلاف کارروائی ،چارمراکز سربمہر ،118افراد کو بازیاب کروا دیا،11عطائیوںکے کاروبار بھی بند

منگل 26 جون 2018 23:07

لاہور۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے منشیات ونفسیاتی امراض کی علاج گاہوںکیخلاف جاری کارروائی کے دوران طبی ونفسیاتی علا ج اوررہائش کی غیر معیاری سہولیات نہ ہونے پرگزشتہ روز118افراد کوبازیاب کرکے چار مراکز کوسربمہر کردیا۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے فیصل آبادمیںدو مسرت ایڈکشن ٹریٹمنٹ سنٹراوراحساس زندگی بحالی سنٹر،لاہورمیں پاک کلینک اور رحیم یار خان میںنئی زندگی ہسپتال کو بند کر دیا کیونکہ ان میںماہر نفسیات،ڈاکٹر،طبی عملہ اور ایمرجنسی کی سہولت تک نہ تھی جبکہ مریضوں کی رہائش اور انکی خوراک کا بھی اچھا بندوبست نہیںتھا، ان مراکز میں مریضوں کے علاج اوردیگر کوائف بھی درج نہیں گئے تھے۔

ان مر اکز میں 118افراد کو ان کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہیں پاکستان مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے خلاف حبس بے جامیںرکھا گیا تھا۔مزید برآںلاہور،قصوراورشیخوپورہ میں عطائیوں کے خلاف کارروائی کے دوران کمیشن نے مزید 12عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے،جن میں شیخوپورہ میںسات جبکہ لاہوراورقصورہر ایک میںدوعطائیوں کے کاروبار بند کیے گئے۔کمیشن کی ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میں36علاج گاہوںپرچھاپے مارے اورریکارڈ کے مطابق ان میں سی10عطائیوں نے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔